کی چٹکی لگائی جاتی ہے- کپڑوں کی چٹکی کے اس استعمال سے سب ہی
 واقف ہوں گے اور یہ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے مگر اس کے حوالے سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ یہ کپڑے لٹکانے کی جسم کے مختلف حصوں کے درد دور بھگانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے- اور اس چٹکی کو کان کے مختلف حصوں پر ایک خاص طریقے سے مقررہ وقت تک لگا کر درد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے.
ایکو پنچر
چین کے اندر ایکو پنچر کے ذریعے علاج کی تاریخ بہت پرانی ہے اور اس طریقہ علاج کے مؤثر ہونے کے سبب اس کی مقبولیت پوری دنیا تک جا پہنچی ہے- ہیلن چن لیوی جو کہ ایکو پنچر کی ایک ماہر ہیں ان کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ ہر انسان کے کان کے اوپر چھ ایسے پریشر پوائنٹ موجود ہوتے ہیں جن کا تعلق پورے جسم کے ساتھ ہوتا ہے اور اگر کپڑے لٹکانے کی چٹکی سے ان پریشر پوائنٹ پر دباؤ ڈالا جائے تو وہ جسم کے ان حصوں میں ہونے والے درد سے آرام پہنچاتے ہیں-
کان کے اوپر یہ چھ مقام ہوتے ہیں جو کہ پریشر پوائنٹ کہلاتے ہیں اور اب ہم آپ کو بتائيں گے کہ ان پوائنٹس کو دبا کر جسم کے کن حصوں کے درد دور کیے جا سکتے ہیں-
پریشر پوائنٹ 1:
اس پریشر پوائنٹ کا تعلق کمر اور کاندھوں سے ہوتا ہے کمر اور کاندھوں میں ہونے والے درد کے لیے پریشر پوائنٹ 1 پر کپڑے لٹکانے کی چٹکی کو ایک منٹ تک لگائیں اس سے ان حصوں کے درد میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی تکلیف زيادہ ہونے کی صورت میں اس عمل کو دن میں کئی بار دہرایا جا سکتا ہے-
پریشر پوائنٹ 2:
اس پوائنٹ کا تعلق انسان کے اندرونی اعضا سے ہوتا ہے جس میں معدہ دل جگر اور گردے وغیرہ شامل ہیں ان جگہوں پر ہونے والے درد کے خاتمے کے لیے پریشر پوائنٹ 2 پر چٹکی ایک منٹ تک لگائی جائے- اگر کوئی بڑی تکلیف نہ ہوئی تو اسی سے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے مگر تکلیف جاری رہنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کر لینا بہتر ثابت ہوتا ہے-
پریشر پوائنٹ 3:
اس پریشر پوائنٹ کا تعلق انسان کے جسم میں موجود تمام جوڑوں سے ہوتا ہے ان جوڑوں میں ہونے والے درد کی صورت میں چٹکی کے ذریعے اس پوائنٹ پر دباؤ ڈالنے سے افاقہ ہو سکتا ہے اس کو ایک سے زيادہ دفعہ بھی کیا جا سکتا ہے-
پریشر پوائنٹ 4:
اس پریشر پوائنٹ کا تعلق حلق اور سانس سے جڑے معاملات سے ہوتا ہے اس پریشر پوائنٹ کو دبانے سے نہ صرف گلے کے درد سے آرام ملتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں ہونے والی دقت کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-
پریشر پوائنٹ 5:
کان کی لو سے اوپر موجود اس پریشر پوائنٹ کا تعلق انسان کے نظام انہضام سے ہوتا ہے ہاضمے میں ہونے والی خرابی، بد ہضمی یا پیٹ درد یا پھر معدے میں گرانی کی صورت میں اس پریشر پوائنٹ کو چٹکی کی مدد سے دبانے سے ان مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے-
پریشر پوائنٹ 6:
اس پوائنٹ کا تعلق انسانی جسم کے دو اہم حصوں سے ہوتا ہے جن میں سے ایک سر اور دوسرا دل ہے ان دونوں میں ہونے والی کسی بھی تکلیف کی صورت میں اس پریشر پوائنٹ کو دبانے سے درد میں آرام ملتا ہے اور تکلیف کا خاتمہ ہوتا ہے-